فیصل آباد‘ گھریلو جھگڑے پر بیٹے نے فائرنگ کر کے ماں اور بھائی کو قتل کر دیا،ملزم فرار

فیصل آباد (ڈیلی خبر)فیصل آباد کے نواحی گاؤں میں گھریلو جھگڑے پر بیٹے نے فائرنگ کر کے ماں اور بھائی کو قتل کر دیا۔ فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہو گیا۔ مرنے والوں میں 50 سالہ رشید بی بی اور 25 سالہ عبد السلام شامل ہیں۔ سمندری کے علاقہ چک نمبر 466 میں اکبر نامی نوجوان اپنی ماں اور بھائی سے بیوی کو منا کر واپس لانے پر جھگڑا ہوا اس دوران ملزم طیش میں آیا اور فائرنگ کر کے اپنی ماں اور بھائی کو ہلاک کر دیا فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہو گیا۔ پولیس نے دونوں نعشوں کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دئیے ہیں۔