رمضان المبارک کے پہلے پندرہ دن میں موسم کیسا رہے گا …محکمہ موسمیات نے روزے داروں کے لیےخطرے کی گھنٹی بجا دی

اسلام آباد (ڈیلی خبر) رمضان المبارک کے پہلے پندرہ دنوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا تاہم آخری 15روز قبل ازمون سون بارشوں کی وجہ سے موسم خوشگوار ہوجائیگا۔محکمہ موسمیات کے ترجمان ڈاکٹر محمد حنیف نے بتایا کہ رمضان المبارک کے پہلے پندرہ دنوں میں ملک کے تقریباً80فیصد علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا تاہم آخری پندرہ دنوں میں بارشوں کے دو یا تین سلسلوں سے درجہ حرارت میں کمی آئیگی جس سے روزہ داروں کو سہولت حاصل ہوگی۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ابتدائی پندرہ روزوں تک بارش کے ایک دو سلسلے آسکتے ہیں۔اس کے علاوہ ہر دوسرے اورتیسرے روز موسم گردآلود رہنے کا امکان ہے جس سے ٹمپریچر میں کمی آئیگی۔انہوں نے کہا کہ عمومی طور پر قبل ازمون سون کی بارشیں جون کے دوسرے یا تیسرے ہفتے میں شروع ہوتی ہےں تاہم رواں سال یہ بارشیں دوسرے ہفتے میں ہی شروع ہوںگی جبکہ مون سون کی بارشوں کا آغاز جولائی کے پہلے ہفتے سے ہوگا