قرآن مجیداوردیگرمذہبی اوراق کوبے حرمتی سے بچانے کیلئے حکومت کاانتہائی زبردست اقدام سا منے آ گیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزارت مذہبی امور نے اسلام آباد میں ایک پلانٹ کے قیام کا فیصلہ کیا ہے جس میں بوسیدہ ہو جانے والے قرآن مجید سمیت دیگر مقدس اور مذہبی کاغذات کو ری سائیکل کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سرداریوسف کی سربراہی میں اہم اجلاس ہوا جس میں وزارت کے افسران اور پاکستان کونسل فار سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (پی سی ایس آئی آر) کے ماہرین نے شرکت کی۔ ملاقات میں شریک افسران نے بتایا کہ وزارت کو قرآن مجید اور دیگر مذہبی اوراق کی بے حرمتی کی لاتعداد شکایات موجود ہوئی ہیں۔جس کے بعد مقدس دستاویز اور قرآنی اوراق کو بچانے کیلیے عملی اقدام کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت اسلام آباد میں پلانٹ لگایا جائے گا جو پاکستان میں اپنی نوعیت کا واحد پلانٹ ہوگا۔اس پلانٹ کی ری سائیکلنگ کی گنجائش ایک ٹن وزنی اوراق روزانہ ہوگی۔ تکمیل کے بعد اسلام ا?باد اور راولپنڈی میں ڈبے رکھے جائیں گے جہاں عوام مجروح مقدس اوراق رکھ سکیں گے اور انہیں ری سائیکلنگ کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ دیگر بڑے شہروں میں بھی ایسے ہی پلانٹ تعمیر کرنے کا منصوبہ بھی زیرِ غور ہے۔