معروف کھلاڑی نامور اداکارہ کی زلفوں کے اسیر ہو گئے،منگنی کر لی

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹر ظہیر خان اداکارہ ساگریکا گھاٹگے کی زلفوں کے اسیر ہو گئے‘ منگنی کر لی۔’’دی ٹائمز آف انڈیا ‘‘ کے مطابق بھارتی فاسٹ بولر ظہیر خان نے اپنی دوست اورفلم’’ چک دے انڈیا‘‘کی اداکارہ ساگریکا گھاٹگے سے منگنی کر لی ہے اور سوشل میڈیا پر جوڑے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ظہیر خان نے انکشاف اپنے ایک ٹویٹ میں کیاجس میں دونوں ایک ساتھ دیکھ جا سکتے ہیں ، ٹویٹ میں انہوں نے مداحوں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ اپنی بیوی کے انتخاب کا کبھی مذاق نہیں اڑانا چاہئیے کیونکہ آپ بھی اس انتخاب میں سے ایک ہیں ‘‘