خبرناک کی میزبان عائشہ جہانزیب کے چاہنے والوں کیلئے خوشخبری آگئی

÷÷لاہور(ویب ڈیسک)معروف ٹی وی پروگرام خبرناک کی میزبان عائشہ جہانزیب نے نجی ٹی وی چینل جیوکوواپس جوائن کرلیا۔عائشہ جہانزیب یکم رمضان (یعنی آ ج)سے دوبارہ خبرناک کی میزبانی کریں گی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ ایک ماہ سے زائدعرصہ سے عائشہ جہانزیب کوپروگرام خبرناک کی میزبانی سے جبری رخصت پربھیج دیاگیاتھاجبکہ ان کی جگہ سینئرصحافی نجم سیٹھی کی اہلیہ جگنومحسن کومیزبائی کافریضہ سونپاگیاتھاجگنومحسن نے ایک ماہ تک پروگرام کی میزبانی کی جس کے بعدرواں ہفتے کے پہلے پروگرام میں وہ نظرنہیں آئیں اوردوپروگراموں کی میزبانی علی میرنے کی ۔عائشہ جہانزیب نے واپس پروگرام کی میزبانی کافریضہ سنبھال لیاہے