معروف اداکارہ نور کے شوہر اور فلم سٹار ولی حامد آج کل کس حال میں ہیں ؟

لاہور(ڈیلی خبر) فلم سٹار ولی حامد علی خان نے اپنی اہلیہ نور کو منانے کیلئے ایک اور کوشش شروع کردی جبکہ نور ہر صورت طلاق لینے کے فیصلہ پر بضد ہوگئیں ۔ذرائع کے مطابق فلم سٹار ولی حامد علی خان اور نور کے در میان علیحدگی کا معاملہ لاہور کیعدالت میں زیر سماعت ہے مگرولی حامد علی خان آجکل ایک بار پھرنور کو طلاق سے روکنے اور انکو راضی کر نے کی کوشش کر رہے ہیں جسکے لیے ولی حامد علی خان نے اپنے ایک دوست کے ذریعے نور سے رابطہ کر لیا مگر نور طلاق ہی لینے کےمعاملے پر بضد ہیں ۔