آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست، مکی آرتھر نے رپورٹ دیدی، باﺅلرز شکست کے ذمہ دار ہیں: پی سی بی چیئرمین

لاہور (ڈیلی خبر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے آسٹریلیا کے ہاتھوں وائٹ واش کا ذمہ دار باﺅلرز کو قرار دیدیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے چیئرمین شہریار خان کا کہنا ہے کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کو پاکستان میں کھلانے کیلئے ”فیکا“ سے بات کریں گے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ مکی آرتھر نے آسٹریلیا میں پاکستانی ٹیم کی شکست سے متعلق رپورٹ دیدی ہے جس میں انہوں نے باﺅلرز کو ذمہ دار قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مکی آرتھر نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بلے باز اتنے ذمہ دار نہیں ہیں جتنے باﺅلرز ہیں تاہم آسٹریلیا میں شکست کی ذمہ داری باﺅلرز پر عائد ہوتی ہے۔ شہریار خان نے مزید کہا کہ پی ایس ایل کے بعد نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل کیمپ لگائیں گے اور مکی آ رتھر سے کہیں گے کہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کیلئے ڈومیسٹک کرکٹ کو بھی دیکھیں۔ ایک سوال کے جواب میں شہریار خان نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کی سیکیورٹی ٹیم نے دورہ پاکستان کی ابھی تک حتمی منظوری نہیں دی۔انہوں نے کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے ساتھ بھی سیریز کیلئے تاحال بات نہیں ہوئی۔ بھارت کے ساتھ کورٹ میں بھی جا سکتے ہیں ار آئی سی سی کی کمیٹی میں بھی جا سکتے ہیں۔ پی سی بی نے پلیئرز ایسوسی ایشن کیساتھ رابطے کا فیصلہ ہے۔