بابر اعظم، عمر اکمل، شعیب ملک ، شرجیل خان نے کمال کر دکھایا ….آسڑیلیا کو شکست کا سامنا

برسبین(اسپورٹس ڈیسک)پاکستا ن کرکٹ ٹیم نے وارم اپ میچ میں کرکٹ آسٹریلیا الیون کو 196 رنز سے شکست دیدی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آسڑیلیا کیخلاف ون ڈے سیریز سے قبل پریکٹس میچ میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 334 رنز بنائے۔پاکستان کی طرف سے بابر اعظم نے سب سے زیادہ 98 رنز بنائے جبکہ شرجیل خان نے 62 ،شعیب ملک نے 49 اور عمر اکمل نے 54 رنز کی اننگز کھیلی۔آسٹریلیا الیون کی طرف سے تھارٹن نے 3 اور گرین نے بھی 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔جواب میں آسٹریلیا الیون 36.2 اوورز میں 138 رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئی۔کرکٹ آسٹریلیا الیون کی طرف سے سانگھا 20 اور انگلس نے سب سے زیادہ70 رنز بنائے۔گرین شرٹس کی طرف سے عماد وسیم نے 2 ،حسن علی نے 3 ،شعیب ملک نے 2 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔اس سے قبل آسٹریلیا نے پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں 3-0 سے کلین سویپ شکست دی تھی۔