جب میں حاملہ تھی تو عامر کی بہن نے مجھ پر شدید تشدد کیا : فریال مخدوم نے ایک اور دعویٰ کر دیا

لندن (ڈیلی خبر ) باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم نے اپنے اوپر سسرالیوں کے مظالم کے حوالے سے ایک اور انکشاف کر دیا ، کہتی ہیں کہ ”جب میں حاملہ تھی تو میری نند نے مجھے بالوں سے جھنجوڑا اور تشدد کا نشانہ بنایا “۔ ڈیلی میل آن لائن کے مطابق فریال مخدوم نے اپنے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا ہے کہ عامر خان کی بڑی بہن تابندہ نے میرے بالوں کو نوچا اور میرے سر پر تھپڑ مارے اور یہ تشدد اس دوران کیا گیا جب میں 8ماہ کی حاملہ تھی تاہم میں نے اپنے شوہر عامر کو اس تشدد کے بارے میں بتایا مگر اس نے میری بات کا یقین نہیں کیا ۔فریا ل مخدوم نے روتے ہوئے کہا کہ تابندہ نے ہمیشہ میرے خلا ف ساس اور سسر کو بھڑکایا ۔”وہ ہمارے گھر سے بہت دور رہتی ہے مگر اس کا ہمارے گھر میں اثر اس قدر زیادہ ہے کہ ایسالگتا ہے جسے وہ ہر وقت ہمارے گھر میں ہی موجود ہو “۔