چیلسی کلب نے اہم سنگ میل عبور کرلیا،فٹبال کے میدان سے زبردست خبر آگئی

لندن(ویب ڈیسک)انگلش پریمیئر فٹبال لیگ چیلسی نے اسٹوک سٹی کو 2-4 سے مات دیکر سیزن میں لگاتار فتوحات آرسنل کا ریکارڈ برابر کردیا۔تفصیلات کے مطابق انگلش پریمیئر فٹبال لیگ میں چیلسی نے کسی ایک سیزن میں لگاتار 13 فتوحات کا ریکارڈ برابر کردیا، کلب نے یہ کارنامہ اسٹوک سٹی کے خلاف2-4 سے کامیابی کی بدولت انجام دیا۔پہلے ہاف میں مقابلہ 0-1 سے چیلسی کے حق میں رہا جب کہ کھیل کا دوسرا حصہ زیادہ دلچسپ رہا جس میں شائقین کو پانچ گول ہوتے ہوئے دیکھنے کو ملے، گرے چائل نے ہاف ٹائم سے قبل گول داغ کر چیلسی کو برتری دلوائی، دوسرے ہاف میں اسٹوک کے دفاعی پلیئر برونو مارٹنز نے پہلے ہی منٹ میں حساب برابر کردیا، ولیان نے چیلسی کیلیے دوسرا گول بنایا تاہم پیٹر کروچ نے ساتھی پلیئر تھیبوٹ کورٹوئس کی معاونت سے گول بناکر مقابلہ پھر2-2 کردیا، تاہم اس مرحلے پر ولیان نے ایک بار پھر عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے انفرادی طور پر دوسرا گول داغ کر مقابلہ 2-3 سے چیلسی کے حق میں کردیا، فائنل وسل سے پانچ منٹ قبل اسپینش اسٹرائیکر ڈیگو کوسٹا نے چیلسی کی برتری کو مستحکم کردیا۔