کرسٹیانو رونالڈو نے فیفا پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ جیت لیا

زیورخ(ڈیلی خبر) فیفا نے پرتگال ٹیم کے معروف فٹ بالر کرسٹیانو ر ونالڈ وکوایک مرتبہ پھر دنیا کا بہترین کھلاڑی قرار دے دیا ،وہ ایک بار پھر پہلے نمبر پر آگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو 2016 کے نمبر ون کھلاڑی قرار پائے ہیں جبکہ ٹیم ریال میڈرڈ نے سال کی بہترین فٹبال کلب ٹیم کا ایوارڈ جیتا۔تقریب میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پرتگالی کپتان رونالڈو نے رواں سال کو اپنے لئے ڈریم ایئر کا نام دیا اور اپنے مداحوں کا بہت شکریہ بھی ادا کیا۔رونالڈو نے اس سال پرتگال کی ٹیم کو یورپین چیمپئن بنوایا جبکہ ریال میڈرڈ کو چیمپئنز لیگ اور ورلڈ کپ کا ٹائٹل بھی دلوایا۔واضح رہے کہ کرسٹیانو رونالڈواس سے پہلے بھی”بیلن ڈے اور” کا ایوارڈجیت چکے ہیں۔ گزشتہ سال رونالڈو نے چیمپیئنز لیگ میں 17 گول سکور کر کے سب سے زیادہ گول کا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا تھا۔