گھریلو لڑائی دھیمی پڑتے ہی عامر خان میدان میں آگئے ، اعلان کردیا

لندن (ڈیلی خبر) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے 2017 میں برطانیہ میں مکسڈ مارشل آرٹ(ایم ایم اے) لیگ کرانے کا فیصلہ کرلیا ۔بی بی سی کے مطابق سپر فائٹ لیگ میں برطانیہ کے مختلف شہروں سے آٹھ ٹیمیں حصہ لیں گی ۔ عامر خان جو انڈیا میں ہونے والی ایم ایم اے کے شیئر ہولڈر بھی ہیں،انہوں نے کہا کہ ایم ایم اے بہت بڑا فورم ہے جو پھیلتا جارہا ہے۔ ایم ایم اے میں لڑنے والے فائٹر کانر میک گریگر نے اس لیگ سے بہت نام کمایا جبکہ بہت سے دیگر کھلاڑی بھی اچھی خاصی کمائی کر رہے ہیں۔عامر خان سے جب ان کے والدین اور بیوی کے جھگڑے کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ میں اپنے خاندان کے لوگوں کو اپنے حساب سے منا لوں گا۔ باکسنگ میں بعض اوقات بہت سی چیزیں تبدیل ہوجاتی ہیں لیکن آپ کا خاندان کبھی بھی تبدیل نہیں ہوسکتا۔ اس طرح کے حالات میں کسی بھی شخص کیلئے بیچ میں پھنس جانا بہت بڑا چیلنج ہوتا ہے لیکن میں ہمیشہ ہی اس بات کو یقینی بناتا ہوں کہ جسمانی و ذہنی طور پر مضبوط رہوں، اچھا سوچوں اور خوش رہوں۔