ہم نے ایک ساتھ بہت اچھا وقت گزارا لیکن اب اور نہیں۔۔۔ ثانیہ مرزا نے میڈیا پر آ کر باقاعدہ اعلان کردیا

نئی دہلی ( مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیا مرزا نے نے کہا ہے کہ مارٹینا اور میں نے ری اولمپکس سے پہلے علیحدہ ہونے کا فیصلہ کر لیا تھا، اس لیے جوڑی ٹوٹنے میں کوئی پوشیدہ راز نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوئس ٹینس اسٹار مارٹینا ہنگز سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ کوئی شک نہیں ہے کہ ہم نے اکٹھے ایک ساتھ کئی کامیابیاں حاصل کی ہیں، مگر دونوں ہی یہ محسوس کرنے لگ گئے تھے کہ اب ہماری جوڑی میں وہ جادو موجود نہیں رہا جسکی وجہ سے ہم نے مل کر کھیل کے میدان میں اپنا لوہا منوایا تھا۔ اس لیے ہم نے ری اولمکس سے پہلے ہی فیصلہ کر لیا تھا کہ ہم گیمز کے بعد باقاعدہ علیحدگی کا اعلان کریں گے لیکن ہمارے اعلان سے قبل ہی یہ بات میڈیا پر لیک ہوگئی جس پر ہمارے متعلق طرح طرح کی باتیں بنائی گئی جن میں کوئی صداقت موجود نہیں ہے۔