ایما اسٹون کی فلم’ ’بیٹل آف سیکسز‘‘ کا اچھا آغاز

نیویارک (ڈیلی خبر)اسپورٹس کے سچے واقعے اور کھیلوں میں صنفی تفریق کے خاتمے پر بنائی گئی ہولی وڈ فلم ’بیٹل آف سیکسز‘ نے ابتدائی 2 دن میں اچھا بزنس کرلیا۔’بیٹل آف سیکسز‘ کو 22 ستمبر کو ریلیز کیا گیا تھا، فلم نے پہلے ہی دن ساڑھے پانچ کروڑ پاکستانی روپے سے زائد کا بزنس کیا تھا۔ہولی وڈ رپورٹس کے مطابق فلم نے ابتدائی 2 دن میں 12 کروڑ روپے سے زائد کابزنس کرکے اچھا آغاز کیا ہے، خیال کیا جا رہا ہے کہ فلم ’ستمبر‘ میں ریلیز ہونے والی ہولی وڈ فلموں میں سب سے زیادہ کمانی والی فلموںمیں شامل ہوگی۔خیال رہے کہ ’بیٹل آف سیکسز‘ میں مرکزی کردار اداکارہ ایما اسٹون نے ادا کیا ہے، جنہوں نے کردار کے لیے 15 پاؤنڈ تک اپنا وزن بڑھایا تھا۔فلم کی کہانی امریکا کی سابق ٹینس اسٹار چیمپیئن ’بیلی جین کنگ‘ کی جدوجہد کے اردگرد گھومتی ہے۔سابق ٹینس اسٹار ’بیلی جین کنگ‘ نے 1973 میں 29 برس کی عمر میں 55 سالہ ٹینس کھلاڑی بوبی رگس کے خلاف ’بیٹل آف سیکسز‘ نامی ٹینس میچ کھیلا تھا، جس میں انہوں نے شاندار فتح حاصل کی۔’بیلی جین کنگ‘ کی ٹینس میچ ’بیٹل آف سیکسز‘ پر بنائی گئی فلم میں ایما اسٹون کے مد مقابل اسٹیو کیرل ایکشن میں دکھائی دیتے ہیں۔’بیٹل آف سیکسز‘ کا ہولی وڈ کی’وکٹوریہ اینڈ عبدل’، ’اسٹرینجر‘، ’ننجانگو‘، ’فرینڈ رکیسٹ‘ اور ’کنگزمین 2‘ جیسی فلموں سے مقابلہ ہے۔