ٹائی ٹینک کے سکرپٹ میں پیار نہیں لکھا گیا تھا، رومانوی موڈ میں ہی فلم کے سیٹ پر پہنچے تھے:کیٹ ونسلیٹ

لاس اینجلس (ڈیلی خبر) ہالی ووڈ کی اداکارہ اور ٹائی ٹینک فلم کی ہیروئن کیٹ ونسلیٹ نے کہاہے کہٹائی ٹینک فلم کے سکرپٹ میں پیار نہیں لکھا گیا تھا، رومانوی موڈ میں ہی فلم کے سیٹ پر پہنچے تھے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکہ کے ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے کیٹ ونسلیٹ کا کہناتھا کہ فلم ٹائی ٹینک میں ان کے اور’’ لینارڈو ڈی کیپریو ‘‘کی اداکاری نے ان کے پیار کو فلم میں مثالی بنایا۔میرے خیال کے مطابق ہمارا پیار فلم کے سکرپٹ میں لکھا نہیں گیا تھا، بلکہ اس دن وہ رومانوی موڈ میں ہی فلم کے سیٹ پر پہنچے تھے۔دوسری جانب ’ٹائی ٹینک‘ کے ڈائریکٹر جیمز کیمرون

نے گزشتہ 20 سال سے لوگوں کے اس سوال کا جواب دیا تھا کہ بالاخر فلم میں ہیرو’جیک‘ (لیونارڈو ڈی کیپریو)کو مار کیوں دیا جاتا ہے؟ جیمز کیمرون نے کہا تھا کہ اگر فلم میں ’جیک‘ کو مار نہیں دیا جاتا تو فلم مقصد سے خالی رہ جاتی اور فلم کے سکرپٹ میں ان کی موت لکھی ہوئی تھی۔