الی ووڈ اداکارہ بلیک لائولی فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئیں

ڈبلن(ڈیلی خبر)ہالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ بلیک لائولی آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن میں آنے والی روینج ایکشن فلم ’’دی ریدم ایکشن‘‘ کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئیں، جس وجہ سے فلم کی شوٹنگ کو غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا گیا۔رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ اداکارہ کتنی زخمی ہوئیں، تاہم اطلاعات کے مطابق اداکارہ کا ہاتھزخمی ہوگیا۔تاہم دوسری جانب شوبز نشریاتی ادارے سلیبز ڈاٹ کام نے بلیک لائولی کے زخمی ہونے کی تصاویر شائع کیں، جن سے پتہ چلتا ہے کہ اداکارہ معمولی زخمی ہوئیں۔بلیک لائولی فلم کے ایکشن مناظر کو شوٹ کروانے کے دوران زخمی ہوئیں۔30سالہ اداکارہ کے زخمی ہونے کے بعد فلم کی شوٹنگ کو منسوخ کردیا گیا، جب کہ اداکارہ کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔خیال رہے کہ

بلیک لائولی کی فلم ’دی ریدم ایکشن‘ کو فروری 2019 میں ریلیز کیا جائے گا۔ایکشن فلم کی کہانی برطانوی فکشن لکھاری مارک برنل کے’اسٹیفن پیٹرک‘ سیریز ناول سے ماخوذ ہے۔فلم کی کہانی ایک خاتون کے بدلے کے گرد گھومتی ہے۔بلیک لائولی فلم میں ایک ایسی جاسوس خاتون کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی،جس کے خاندان کو ایک جہاز حادثے میں قتل کردیا جاتا ہے۔اپنے خاندان کے قتل کا بدلہ لینے والی جاسوس خاتون کو فلم میں کئی لوگوں سے واسطہ پڑتا ہے، جب کہ اسے کئی مسائل کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے، جن سے وہ تن تنہا نمٹتی ہیں۔بلیک لائولی ’’دی ریدم ایکشن‘‘ میں ایک بہادر خاتون کے روپ میں نظر آئیں گی۔