مجھے 6سال کی عمر میں ہمارے باورچی نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، میرے والدین کا رویہ میرے ساتھ ایسا تھا کہ جیسے۔۔ نادیہ جمیل کے بعد ایک اور پاکستانی ماڈل کا تہلکہ خیز اعتراف سامنے آگیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)قصور کی ننھی زینب کے قتل نے جہاں پورے پاکستان کو دہلا کر رکھ دیا ہے وہاں اس واقعہ نے کئی لوگوں کو ہمت بھی دی اور اب معروف اداکارہ نادیہ جمیل کے بعد معروف ماڈل و اداکارہ فریحہ الطاف بھی سامنے آگئی ہیں اور انہوں نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے ساتھ بھی بچپن میں جنسی زیادتی کا واقعہ پیش آچکا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں فریحہ الطاف کا کہنا تھا کہ مجھے 6سال کی عمر میں ہمارے باورچی نے جنسی استحصال کا نشانہ بنایا تھا،میرے والدین

نے باورچی کے خلاف ایکشن تو لیا لیکن سب لوگ ایسے خاموش تھے جیسے وہ میرے لیے شرمندگی محسوس کر رہے ہوں، آج جب میں 34 سال کی عمر میںپہنچ چکی ہوں تو مجھے احساس ہوتا ہے کہ اس چیز نے کس طرح میری زندگی پر اپنا اثر جمائے رکھا۔فریحہ الطاف نے کہاکہ ایسے واقعات میں آواز بُلند کرنا نہیں بلکہ خاموش رہنا شرمندگی ہے۔