ماڈلنگ میرا شوق نہیں ،صرف اداکاری کرنا چاہتی تھی ،صوبیہ خان

لاہور (ڈیلی خبر) اداکار ہ صوبیہ خان نے کہا ہے کہ ماڈلنگ میرا شوق نہیں تھا میں صرف اداکاری کرنا چاہتی تھی ، کراچی سے لاہور تک کے سفر کے دوران میں نے بھرپور محنت کی اور اسٹیج ، ٹی وی اور فلموں میںاداکاری کر کے اپنے سینئر زسے داد لی اور میں سمجھتی ہوں کہ اگر میرے سینئرز نے مجھے پاس کردیا تو میری محنت رنگ لے آئے گی ۔انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے کام کے ساتھ ہمیشہ مخلص رہی ہوں اور جو بھی کردار ملا اس کو احسن طریقے سے انجام دینے

کی کوشش کی جس کو پرستاروںنے بھرپور سراہا۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی اداکار کیلئے پرستاروں کی محبت ایک اثاثہ ہوتی ہے اور خدا کا شکر ہے کہ میں اس دولت سے مالا مال ہوں ۔انہوں نے شادی کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ یہ سوال قبل ازوقت ہے جب یہ مبارک موقع آئے گا تو میں تمام دوستوں کو مدعو کروں گی ۔