طویل عرصے بعداداکارہ ریما اور شیخ رشید پھر آمنے سامنے

لاہور(ویب ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اور اداکارہ ریماخان کل ایک بار پھر طویل عرصے بعد ایک دوسرے کے سامنے ہوں گے۔ دونوں شخصیات کل اسلام آباد میں شوکت خانم کے ایک چیریٹی ڈنر میں شرکت کریں گی جہاں ان کے درمیان ملاقات کا بھی امکان ہے۔یاد رہے کہ شیخ رشید اور ریماخان کے بارے میں ماضی کے کئی قصے مشہور ہیں اور کئی بار ان کے سکینڈل بھی سامنے آئے کیونکہ شیخ رشید ریما خان کو پسند کرتے تھے،جس زمانے وہ وزیر ثقافت تھے تو انہوں نے کئی بار ریماخان سے ملاقات بھی کی جبکہ اس کے ساتھ ساتھ ماضی میں شادی کی افواہیں بھی زیر گردش رہیں۔