کیاسری دیوی خفیہ طور پر بیمار تھیں،خاندان والوں کا انتہائی حیران کن انکشاف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سری دیوی تندرست تھیں اور اس سے پہلے دل کی تکلیف کا کوئی ریکارڈ نہیں ۔ ذرائع کے مطابق سری دیوی فیملی کے ہمراہ اپنے بھتیجے مہت مارواح کی شادی میں شرکت کیلئے دبئی گئی تھیں ، کچھ افراد شادی کے بعد واپس آگئے تھے تاہم سری دیوی ، ان کے شوہر اور بیٹی خوشی وہیں رک گئے ۔اتوار کی صبح دبئی پہنچنے پر سری دیوی کے شوہر کے بھائیاور اداکار سنجے کپور نے عرب میڈیا سے گفتگو میں بتایاکہ گزشتہ رات 11بجے سری دیوی کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا ، اس وقت سری دیوی ہوٹل کے کمرے میں موجود تھیں ۔انہوں نے بتایاکہ سری دیوی کواس سے پہلے دل کی کوئی تکلیف نہیں تھی اوراس اچانک موت کی وجہ سے ہم نہایت صدمے میں ہیں ۔ان کی میت کو اب سے کچھ دیر بعد دبئی سے ممبئی منتقل کیا جائے گا۔