سری دیوی کی صرف دو بیٹیاں ہی نہیں ایک بیٹا بھی ہے جو اس وقت بالی ووڈ کا بڑا ہیرو ہے مگر بہت کم لوگ جانتے کہ اس بیٹے نے سری دیوی کو۔۔۔

ممبئی (شوبز ڈیسک )آنجہانی سری دیوی بھارت کی سپرسٹار ہیروئن تھیں جنہوں نے فلم پروڈیوسر بونی کپور سے 1996 میں بیاہ رچایا تو اس سے انکی دوبیٹیاں جھانوی کپور اورخوشی کپورپیدا ہوئیں ۔انہیں بیٹے کی تمنا بھی تھی لیکن ان کے شوہر کہا کرتے تھے کہ ان کا بیٹا ارجن کپور بھی تو سری دیوی کا ہی بیٹا ہے ۔

سری دیوی نے بونی کپور کی پہلی بیوی کے بیٹے ارجن کپور کو ماں کی طرح پیار دینے کی بڑی کوشش کی لیکن ارجن نے اسکے جذبات کو ہمیشہ ٹھیس پہنچائی ۔ سری دیوی سے پہلے بونی کپور نے اپنی پہلی بیوی مونیکا کپور کو چھوڑ دیا تھا ۔اس وقت مونیکا کپور کے بچے ارجن کپور کی عمر گیارہ سال تھی۔مونیکا کپور کی ایک بیٹی انوشلا کپور بھی تھی جو ارجن سے چھوٹی تھی۔مونیکا کپور خود بھی فلم پروڈیوسر تھی لیکن سری دیوی کو بطور سوتن قبول کرنے سے انکار کے بعدطلاق لے لی ۔