چین پاکستان کو دیگر ملکوں کے مساوی مراعات دینے پر رضامند

اسلام آباد(ڈیلی خبر): چین نے پاکستان کو بھی ترجیحی تجارت کے معاہدے والے دیگر ملکوں کے مساوی مراعات دینے پر رضامندی ظاہر کر دی۔پاکستان اور چین کے درمیان آزاد تجارت کے معاہدے پر نظرثانی پر اتفاق ہو گیا اور چین نے پاکستان کو بھی ترجیحی تجارت کے معاہدے والے دیگر ملکوں کے مساوی مراعات دینے پر رضامندی ظاہر کر دی جس کے لیے دونوں ممالک کے درمیان آزادانہ تجارتی معاہدے پارٹ ٹو پر مذاکرات کا اگلا مرحلہ

رواں ماہ کے وسط میں شروع ہونے کا امکان ہے جس میں معاہدے پر پیشرفت کے لیے مختلف امور زیر غور آئیں گے۔