فلم’بجرنگی بھائی جان‘ چین کے سینما گھروں میں ریلیز

ممبئی (ڈیلی خبر)بالی وڈ کے ’بھائی جان‘بھی چین میں دھوم مچائیں گے ۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کی بلاک بسٹر فلم’بجرنگی بھائی جان‘چینی زبان میں ’ لٹل لولیتا منکی گاڈ انکل‘کے نام سیچین کے تمام سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کردی گئی ہے ۔فلمی پنڈتوں کے مطابق فلم چین میں بھی اچھا آغاز کریگی۔کبیر خان کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم’بجرنگی بھائی جان‘2015میں ریلیز کی گئی تھی۔جس میں سلمان خان اور کرینہ کپور نے مرکزی کردار ادا کیا تھا .فلم کی دیگر کاسٹ میں نواز الدین صدیقی اور چائلڈ اسٹار ہرشالی لہوترا شامل ہیں۔

فلم’بجرنگی بھائی جان‘نے باکس آفس پر 320.34 کروڑ کا بزنس کیا تھا۔واضح رہے بولی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی فلم’سیکرٹ سپر اسٹار‘کچھ عرصہ قبل ہی میں چینی سینما گھروں میں ریلیز کی گئی ہے جسے چینی شائقین کی جانب سے بیحد پسند کیا گیا ۔