سری دیوی لازوال اداکارہ تھیں ٗپریانکا چوپڑا

ممبئی (ڈیلی خبر)بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے سری دیوی کوبالی وڈ کی پہلی خاتون سپراسٹار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی اداکاری صلاحیتیں عمدہ اور لازوال تھیں۔بھارتی میڈیاکے مطابق اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا کہ انہیں فلموں میں کبھی بچی ، کبھی بڑی ، کبھی مزاحیہ ،سنجیدہ ،پرکشش اور گلیمر کرداروں میں عبور حاصلتھا ۔ان کی اداکاری صلاحیتیں نہایت عمدہ اور لازوال تھیں اور ہر اداکار ان جیسا بننا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے اداکار بننے کی بڑی وجہ سری دیوی تھیں کیونکہ مجھے وہ بچپن سے ہی بہت پسند تھیں اور میں ان کے

گانے اور فلمیں بار بار دیکھتی تھی۔انہوں نے کہا کہ سری دیوی کا شائقین کے ساتھ رشتہ بہت مضبوط تھا اور ہم سب کی خاص یادیں ان سے وابستہ ہیں۔