شمالی کوریا کے ساتھ جلد معاہدہ ہوجائے گا، امریکی صدرپرعزم

واشنگٹن(ڈیلی خبر) امریکا اورشمالی کوریا میں کشیدگی اختتام کی طرف بڑھنے لگی اوردونوں ہی ممالک کے درمیان اب جمی ہوئی برف پگھلتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے جہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے ساتھ جلد معاہدہ ہو جائے گا۔امریکی ٹی وی کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرامریکا کے صدرڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے ساتھ جلد معاہدہ ہو جائے گا۔شمالی کوریا کے ساتھ ہونے والا معاہدہ دنیا کیلئے فائدہ مند ہوگا جب کہ تاحال ملاقات کے لیے وقت اورجگہ کا تعین نہیں کیا گیا ۔اب تک امریکا کےکسی بھی صدرکی شمالی کوریا کے ساتھ مذاکرات کی یہ پہلی ملاقات ہوگی جوبہت اہم تصور کی جارہی ہے۔گزشتہ روزشمالی کوریا کے سربراہ کی جانب سے ڈونلد ٹرمپ کو ملاقات کے لیے پیشکش کی گئی تھی، جسے امریکی صدرکی جانب سے بھی قبول کرلیا گیا تھا۔واضح رہے کہ امریکا نے بھی شمالی کوریا سے مذاکرات کرنے میں دلچسپی ظاہرکی تھی مگر انہوں نے شمالی کوریا کی جوہری ہتھیاروں سے دستبرداری کی شرط عائد کی تھی جسے شمالی کوریا کی جانب سے مسترد کردیا گیا تھا۔