بحریہ ٹاﺅن کا عباسی شہید ہسپتال کراچی کو عالمی معیار کے مطابق بنانے کا اعلان

کراچی (ڈیلی خبر) بحریہ ٹاﺅن نے عباسی شہید ہسپتال کراچی کو عالمی معیار کا ہسپتال بنانے کا اعلان کردیا۔بحریہ ٹاو¿ن انتظامیہ عباسی شہید ہسپتال کی حالت زار سنوارنے کیلئے میدان میں آگئی ۔ بحریہ ٹاؤن کی ٹیم نے عباسی شہید ہسپتال کراچی کادورہ کیا اور ہسپتال کی ٹوٹی دیواروں اور ابتر صورتحال کاجائزہ لیا۔ اس موقع پر جی ایم بحریہ ٹاؤن ساجد بھٹی نے کہا کہ عباسی شہیدہسپتال کو عالمی معیار کے مطابق بنائیں گے، پہلے مرحلے میں ایمرجنسی وارڈکوبہتر کریں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بحریہ ٹاﺅن کی جانب سے کراچی میں پھیلا ہوا کافی کچرا بھی اٹھایا جاچکا ہے جبکہ ایک پارک بھی بحریہ ٹاﺅن کی مدد سے درست کیا گیا ہے۔