سٹیج اداکارہ ندا چوہدری رنگے ہاتھوں پکڑی گئیں

لاہور(ویب ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سٹیج اداکارہ ندا چوہدری پر 72 لاکھ روپے انکم ٹیکس عائد کردیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف بی آر نے اداکارہ نداچوہدری کے گرد گھیرا تنگ کردیا اور ایف بی آر نے سٹیج اداکارہ ندا چوہدری پر72لاکھ روپے انکم ٹیکس عائد کردیا۔
ایف بی آر نے ندا چوہدری کے خفیہ بینک اکاؤنٹس کا سراغ لگا کرکارروائی شروع کی تھی۔ ایف بی آر نے ڈاکٹر اسپتال میں ایچ بی ایل برانچ میں ندا چوہدری کے خفیہ اکاؤنٹس کا سراغ لگایا تھا۔ ندا چوہدری نے سال2015 میں خفیہ اکاؤنٹس میں2 کروڑ روپے ’’فکسڈ ڈپازٹ‘‘ کرائے تھے۔