دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ اگلے تین سے چار ماہ میں شادی کے بندھن میں بندھ جائینگے

ممبئی(ڈیلی خبر)ی)نامور بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ اگلے تین سے چار ماہ میں شادی کے بندھن میں بندھ جائینگے میڈیا رپورٹ کے مطابق حال ہی میں دپیکا اور رنویر کے والدین نے دونوں کی شادی کے حوالے سے ایک ملاقات کی جس میں شادی کی تاریخ بھی طے کی گئی، رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی خوبصورتجوڑی دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ اگلے 3 سے 4 ماہ میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔واضح رہے کہ کچھ عرصے قبل یہ اطلاعات بھی سامنے آئی تھیں کہ دپیکا اپنی شادی سمندر کنارے کسی پرفضا مقام پرکرنا چاہتی ہیں جبکہ ویرات انوشکا کی طرح دونوں کی شادی کے دواستقبالیے منعقد کیے جائیں گے جن میں سے ایک ممبئی میں اور دوسرا بنگلور میں ہوگا۔