صارفین کا ڈیٹا چوری ہونے پر فیس بک کے شیئرز کی قیمت گرگئی

واشنگٹن (ویب ڈیسک) صدر ٹرمپ کی صدارتی مہم کے دوران فیس بک کے 5 کروڑ صارفین کا ڈیٹا چوری ہونے کے انکشاف کے باعث اس کے شیئرز کی قیمت گرگئی۔تجزیہ کاروں نے اس سوشل میڈیا ٹائیکون کا بزنس ماڈل خطرے میں پڑنے کا خدشہ ظاہر کردیا۔ ڈیٹا کے ناجائز استعمال کی رپورٹس کے پیش نظر فیس بک نے برطانوی فرم کیمبرج انالیٹکا کا اکاﺅنٹ معطل کردیا۔اس فرم کی خدمات صدر ٹرمپ نے 2016ءکی صدارتی مہم کیلئے حاصل کی تھیں۔