”میرے رزق میں کبھی کمی نہیں ہوتی کیونکہ میں گھر سے نکلنے سے پہلے گیارہ مرتبہ اس سورہ مبارکہ کی تلاوت کرتا ہوں “ مالی آسودگی حاصل کرنے والوں کے لئے انتہائی اہم وظیفہ

”میرے رزق میں کبھی کمی نہیں ہوتی کیونکہ میں گھر سے نکلنے سے پہلے گیارہ مرتبہ اس سورہ مبارکہ کی تلاوت کرتا ہوں “ مالی آسودگی حاصل کرنے والوں کے لئے انتہائی اہم وظیفہ
سورہ الکوثر کی بے پناہ فضیلتیں ہیں۔جو لوگ روزانہ گھر میں سورہ الکوثر کی تلاوت کرتے ہیں ان کی روحانی اور مالی دونوں قوتوں میں اضافہ ہوتا ہے ۔اگر میاں بیوی میں محبت کم ہو تو سورہ الکوثر سے ان کے دلوں میں محبت کی جوت جاگ اٹھتی ہے ۔یہ محبت کالاجواب نسخہ ہے۔ شیاطین وجنات سورہ الکوثر پڑھنے والے سے بھاگتے ہیں ۔ جو شخص کثرت سے پڑھے گا اس کی گھریلو زندگی میں برکت آئے گی‘ دشمنوں کی زبان بند ہوگی‘ بندش ٹوٹے گی تو محبت میں خودبخود اضافہ ہوجائے گا۔ باوضو ہوکر روزانہ گھر سے نکلنے سے پہلے جو لوگ سورہ الکوثر کو گیارہ بار روزانہ پڑھ کر نکلتے ہیں ان کے کاروبار اور نوکری میں برکت پیدا ہوتی۔خود میرا یہی معمول ہے۔اللہ کا کرم ہے کہ اس ذات کریم نے سورہ الکوثر کی برکت سے مجھے مالا مال کئے رکھا ہے ۔سائلین کو بھی جب یہ سورہ مبارکہ باقاعدگی سے پڑھنے کا مشورہ دیتا ہوں تو ان کی بندشیں کھل جاتی ہیں ۔کسی بیمار کے سرہانے روزانہ تین سو تیرہ بار سورہ الکوثر پڑھنے سے اسکو جلد شفا مل جائے گی۔