مفتاح اسماعیل کو وزیر خزانہ بنانے پر اسحاق ڈار ناراض ،پارٹی قیادت کو وارننگ دیدی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مفتاح اسماعیل کو وزیر خزانہ بنانے پر اسحاق ڈار پارٹی قیادت سے ناراض ،میڈیا رپورٹس کے مطابق اسحاق ڈار نے مفتاح اسماعیل کو وزیر خزانہ بنانے پر(ن) لیگی شخصیت سے شکوہ کرتے ہوئے کہاکہ یہ میرے ساتھ زیادتی ہوئی ہے، مجھے فارغ کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔ انہیں یقین دہانی کروائی گئی تھی کہ وزیر خزانہ ان کے علاوہ کسی اور کو نہیں بنایا جائے گا۔وعدے کے مطابق وفاقی بجٹ رانا افضل یا ہارون اخترنے پیش کرنا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شریف خاندان کی ایک شخصیت جو اسحاق ڈارسے نالاں تھی ، نےمفتاح اسماعیل کو وزیر خزانہ بنوانے میں اہم کردار ادا کیا ۔ذرائع نے بتایا کہ کئی اراکین اسمبلی اس معاملے پر پارٹی قیادت سے نالاں ہیں اور اسی وجہ سے انہوں نے بجٹ اجلاس میں بھی شرکت نہیں کی۔ (ن )لیگی حلقے نے کہا ہے کہ مفتاح اسماعیل کو وزیر خزانہ بنا کر منتخب پارلیمنٹیرین کی توہین کی گئی ۔خاموش رہنے کی ہدایت کے باوجود اسحاق ڈار سمیت ناراض گروپ کھل کر سامنے آسکتا ہے۔