تحریک انصاف والے کہتے کیا رہے اور ہو کیا گیا؟ (ن) لیگ حکومت نے عمران خان کوبڑا سرپرائز دیدیا جاتے جاتے ایسا کام کردیاکہ پورا پاکستان دنگ رہ گیا

اسلام آباد(ڈیلی خبر)عمران خان کے فلاحی ادارے شوکت خانم میموریل ٹرسٹ کو انکم ٹیکس سے چھوٹ دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے فنانس بل 2016 کے سیکنڈ شیڈول کے پارٹ ون کی مختلف شقوں میں ترامیم کی ہیںاور کئی ذیلی شقیں بھی شامل کی گئی ہیں جن کے ذریعے ایک درجن سے زائد فلاحی و خیراتی اداروں کو انکم ٹیکس سے چھوٹ دی گئی ہے۔ان میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا فلاحی و خیراتی ادارہ شوکت خانم میموریل ٹرسٹ، خیبرپختونخوا پنشن فنڈ، خیبرپختونخوا جنرل پرویڈنٹ انویسٹمنٹ فنڈ، خیبرپختونخوا ریٹائرمنٹ بینفٹس اینڈ ڈیتھ کمپنسیشن فنڈ، پاکستانبار کونسل، پاکستان سویٹ ہوم، اینجلز اینڈ فیریز پلیس، سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن، ایس آئی یو ٹی ٹرسٹ اینڈ سوسائٹی فار ویلفیئر آف ایس آئی یو ٹی، دی کڈنی سینٹر پوسٹ گریجوایٹ انسٹی ٹیوٹ، پاکستان ڈس ایبل فاؤنڈیشن، تھرڈ پاکستان انٹرنیشنل سکوک کمپنی لمیٹڈ سمیت دیگر ادارے شامل ہیں۔