نوازشریف کی زیرصدارت (ن) لیگ کا اہم اجلاس

لاہور(ڈیلی خبر): نوازشریف کی صدارت میں مسلم لیگ (ن) کا اہم اجلاس ہوا جس میں آئندہ عام انتخابات اور نیب کیسز سمیت دیگر امور پر مشاورت کی گئی۔جاتی امرا میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف کی صدارت میں اہم اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، صدر(ن) لیگ شہبازشریف سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں قومی اسمبلی میں پیش ہونے والے بجٹ پر بریفنگ دی گئی، اس کے علاوہ آئندہ عام انتخابات، عوامی رابطہ مہم اور نیب کیسز پر مشاورت کی گئی۔نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔