شردہا کپور کی شادی ،کب اور کس کے ساتھ ۔۔۔۔ ؟؟ ہر دلعزیز اداکارہ کے والد نے بیٹی کی قسمت کا فیصلہ سنا دیا

ممبئی (ویب ڈیسک )نامور بالی ووڈ اداکار شکتی کپور نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی بیٹی 31 سالہ اداکارہ شردہا کپور اپنی پسند کے لڑکے سے ہی شادی کریں گی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ایک ایونٹ کے دوران جب صحافی نے شکتی کپور سے شردہا کپور کی شادی کے حوالے سے سوال کیا تو انہوں نے بتایا کہ ہر باپ چاہتا ہے
کہ اس کی بیٹی کی شادی ایک اچھے اور عزت دار گھرانے میں ہو، میری دعا ہے کہ شردہا اپنی پروفیشنل اور ذاتی زندگی دونوں میں کامیاب کے ساتھ آگے بڑھے لیکن ایک والد ہونے کی حیثیت سے میرا موقف ہے کہ ہمیں اپنے بچوں کو آزادی دینی چاہیے کیوں کہ اب وہ دور ختم ہوچکا ہے جب والدین اپنی پسند سے بچوں کی شادی کرتے تھے۔شکتی کپور نے کہا کہ اب ہمیں اپنے بچوں سے پوچھنا چاہیے کہ وہ اپنی زندگی میں کیا چاہتے ہیں اور کس سے شادی کریں گے؟شردہا اس وقت اپنے کیریئر میں کافی مصروف ہے تاہم وہ جب بھی ہمیں شادی کے حوالے سے اپنے منصوبے بتائیگی تو ہم اس کی پسند کے ساتھ ہوں گے ٗہمیں اس کی مرضی سے شادی کرنے پر کوئی اختلاف نہیں ہے۔ہندوستانی فلموں کے مشہور ہیرو سلمان خان آج کل مقبوضہ کشمیر کے ٹھنڈے ترین موسم میں اپنی نئی آنے والی فلم ’’ریس 3‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور اس جنت نظیر خطے میں ایک رومانٹک گانا فلمانے کی تیاریاں کر رہے ہیں ،اس دورے میں سلمان خان ہی کی مشہور فلم’’ کک‘‘ سے شہرت حاصل کرنے والی معروف اداکارہ جیکولین فرنینڈس بھی ان کے ہمراہ ہیں ،بالی ووڈ کی یہ مشہور جوڑی رومانٹک گانے کے علاوہ اپنی ٹیم کے ساتھ سیر سپاٹوں میں بھی مصروف ہے،اسی دورے میں جیکولین فرنینڈس نے سخت سردی کے موسم میں کھلے آسمان تلے
سلمان خان کے ساتھ ایک ایسی تصویر شیئر کی ہے کہ جسے دیکھ کر آپ اس گرم موسم میں بھی ’’ٹھنڈ‘‘ محسوس کرنا شروع کر دیں گے ۔تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کی مشہور سری لنکن نژاد اداکارہ جیکو لین فرنینڈس آج کل سلمان خان کے ساتھ اپنی نئی آنے والی فلم’’ریس 3‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ،دونوں بھارتی فنکاروں پر اس فلم کا ایک رومانٹک گانا مقبوضہ کشمیر کے خوبصورت ترین علاقے میں فلمایا جائے گا ،فلم کے ڈائریکٹر لوکیشن کے انتخاب کے بعد پورے ساز وسامان اور انتہائی خاموشی کے ساتھ مقبوضہ وادی میں پہنچ چکے ہیں،سلمان خان اس دورے کے دوران جہاں موقع ملے وہ جیکو لین فرنینڈس اور ٹیم کے بقیہ ارکان کو لے کر سیر سپاٹے کے لئے نکل پڑتے ہیں ۔اب جیکو لین فرنینڈس نے ’’انسٹا گرام ‘‘ پر اس دورے کی ایک ایسی ’’ٹھنڈی‘‘ تصویر شیئر کی ہے کہ جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی ہے۔ جیکو لین فرنینڈس نے تصویر شیئر کرتے ہوئے ’ ’ٹو ہاٹ، ٹو ہینڈل‘‘ تحریر کیا ہے جبکہ تصویر میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ اپریل کے آخری دنوں میں بھی مقبوضہ وادی میں کس قدر ٹھنڈ پڑ رہی ہے ، اس سے قبل سلمان خان اور جیکو لین کاایک ویڈیو بھی وائرل ہوا تھا جس میں سلو میاں سری لنکن نژاد حسینہ کو ساتھ بیٹھا کر گاڑی ڈرائیو کر رہے ہیں ۔جیکولین کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ سخت سردی سے بے پرواہ سلمان خان بغیر بازوؤں والی شرٹ پہنے جیکو لین کے ساتھ کھڑے ہیں جبکہ کرسی پر بیٹھی ہوئی جیکو لین نے اپنے اوپرگرم چادر اوڑھی ہوئی ہے جبکہ انہیں ٹھنڈ زیادہ لگ رہی ہو گی اسی لئے سلمان خان نے اپنی جیکٹ اتار کر جیکو لین کی ٹانگوں پر دے رکھی ہے