”ارے یہ دلہن کو شاہ زیب خانزادہ سے۔۔۔“ شاہ زیب خانزادہ کی بارات کی تصاویر سامنے آئیں تو پاکستانیوں نے ایسا فرق ڈھونڈ نکالا کہ آپ بھی حیران رہ جائیں گے

لاہور (ڈیلی خبر) معروف صحافی و اینکرپرسن شاہ زیب خانزادہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ہیں اور ان کی اہلیہ کیساتھ تصاویر بھی منظرعام پر آ چکی ہیں لیکن ان تصاویر کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے دونوں کے درمیان ایک ایسا فرقہ ڈھونڈ لیا ہے کہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔تصاویر سامنے آئیں تو صارفین کو یہ محسوس کرنے میں ذرا بھی دیر نہ لگی کہ شاہ زیب خانزادہ کے مقابلے میں ان کی اہلیہ کا قد لمبا ہے اور بس پھر کیا تھا؟ صارفین نے موقع غنیمت جانتے ہوئے تبصرے شروع کر دئیے اور پھر وہ کچھ کہہ دیا کہ ہنسی کا طوفان برپا ہو گیا۔
رخسار خان نے لکھا ”شاہ زیب کا قد بہت چھوٹا ہے۔۔۔ یہ جب شو میں بھی کرسی پر بیٹھتا ہے تو پاﺅں زمین سے اوپر ہوتے ہیں۔۔۔ اور یہاں بھی دلہن لمبی لگ رہی ہے“
اذان علی نے لکھا ”جب اللہ تعالیٰ آپ کو بڑے قد کے علاوہ سب کچھ دیدے“

سمیر رانا نے لکھا ”یہ بہت عجیب لگ رہا ہے۔۔۔ لڑکی لمبی ہے۔۔۔ ڈالر کا چکر ہے سب ڈالر کا“

سدرہ شکیل نے لکھا ”ہو سکتا ہے کہ شاہ زیب کی دلہن نے اونچی ایڑھی والا جوتا پہنا ہواور اس وجہ سے ہی لمبی لگ رہی ہو“

وسیم صادق نے لکھا ” ایڑھی والا جوتا شاہ زیب کو پہنانا چاہتے تھا، شائد کچھ بڑا لگتا“

چمن شہزادہ نے لکھا ”بچہ لگ رہا ہے اس کے ساتھ، کم از کم اسے اونچی ایڑھی والا جوتا ہی پہنا دو“