پیپلز پارٹی کو کمزورسمجھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں،نااہل حکمرانوں نے قومی وسائل لوٹ کر عوام کو فاقوں پر مجبور کر دیا :قمر زمان کائرہ

لاہور(ڈیلی خبر)پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ نااہل حکمرانوں نے قومی وسائل لوٹ کر عوام کو فاقوں پر مجبور کر دیا ہے،مہنگائی ،لوڈ شیڈنگ اور کرپشن نے ملکی معیشت تباہ کر دی، 2018ء کے انتخابات میں پیپلز پارٹی ملک بھر سے بھاری اکثریت سے جیتے گی، پیپلز پارٹی کے کارکنان ذوالفقار بھٹو شہید اور محترمہ بے نظیر بھٹو کا پیغام گھر گھر پہنچا دیں، پیپلز پارٹی کو کمزورسمجھنے والے حمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی تحصیل اوکاڑہ کے صدر راؤ ایاز الکریم کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ قوم سرکاری خزانہ لوٹنے والوں اور کمیشن مافیا حکمرانوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے جلد خوشخبری سنے گی ۔انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو شہید کا سیاسی وژن ہی وفاق کی سا لمیت کا ضامن ہے،شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہیدبے نظیر بھٹو کے نظریات جمہوریت کی مکمل ڈکشنری ہیں۔