نوکریاں ہی نوکریاں ،مکہ مکرمہ کے گورنر نے نوجوانوں کو بڑا سرپرائز دیدیا

مکہ مکرمہ(ڈیلی خبر) سعودی شہر مکہ مکرمہ کے گورنر دفتر نے چھوٹے قصبوں کے رہائشی نوجوانوں کے لئے 10ہزار آسامیوں کا کوٹہ مختص کردیا ۔ سعودی اخبار کے مطابق تک چھوٹی کمشنریوں کی یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل نوجوانوں کو نجی شعبے سے وابستہ کرنے کیلئے خصوصی تربیت دی جائیگی۔ گورنر دفتر ،کنگ عبداللہ اکنامک سٹی کے تعاون سے تربیتی پروگرام کا اہتمام کریگا۔۔گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے وزارت محنت کو ہدایت کی ہے کہ چھوٹی کمشنریوں کے نوجوانوں کو انکی کمشنریوں میں ہی آسامیاں فراہم کی جائیں۔ چھوٹی کمشنریوں کے شہریوں کی بڑے شہروں کی طرف منتقلی کی روک تھام کیلئے ضروری ہے کہ ان کے لئے اپنے شہروں میں کوٹہ مختص کیا جائے۔