مریم نواز کو بھرے جلسے میں شرمندگی کا سامنا۔۔والد میاں نواز شریف کے حق میں شعر سناتے ہوئے چپ کیوں ہو گئیں؟عوام نے شور مچا دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مریم نواز صادق آباد جلسے میں اپنے والد کے حق میں شعر سناتے ہوئے بھول گئیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز صادق آباد میں ہونے والے ن لیگ کے جلسہ عام میں اپنے والد نواز شریف کے حق میں خطاب کے دوران شعر سناتے ہوئے بھول گئیں ۔ خطاب کے دوران مریم نواز اپنے والد کیلئے شعر سنانا چاہ رہی تھیں کے اس دوران وہ شعر بھول گئیںجس پر انہیں سب کے سامنے شرمندگی کا سامنا کرنا پڑگیا۔ شعر یاد نہ آنے پر مریم نواز نے اپنے پیچھے کھڑے لوگوں سے پوچھا کہ آگے شعر کیا تھا ؟جس پر ان کے عقب میں کھڑے افراد نے انہیں مکمل شعر بتایا جو انہوں نے پھر جلسے میں اپنے والد کے حق میں سنایا۔