فیصلے کی گھڑی آن پہنچی۔۔ شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس میں ٹرننگ پوائنٹ؟ کیا ہونے جا رہا ہے؟عدالت سے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)شریف خاندان کےخلاف نیب کا ایون فیلڈ ریفرنس منطقی انجام کے قریب پہنچ گیا، آخری گواہ کا بیان ریکارڈ کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق شریف خاندان کے خلاف نیب کا ایون فیلڈ ریفرنس منطقی انجام کے قریب پہنچ گیا ہے اورآخری گواہ کا بیان بھی ریکارڈ کر لیا گیا ہے۔ احتساب عدالت میں جج محمد بشیر نے آج شریف خاندان کے ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کی ۔اس موقع پر نواز شریف اور مریم نواز بھی عدالت میں ہی موجود تھے۔ استغاثہ کے آخری گواہ اور نیب کےتفتیشی افسر عمران ڈوگر نے اپنا بیان ریکارڈ کرادیا ہے جس کے بعد جرح کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ ابتدائی طور پر گواہ عمران ڈوگر پر نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث جرح کر رہے ہیں جس کے بعد مریم نواز کے وکیل امجد پرویز گواہ پر جرح کریں گے۔ گواہ پر جرح مکمل ہونے کے بعد عدالت کی جانب سے فیصلہ محفوظ کرلیا جائے گا جو آئندہ چند روز میں سنائے جانے کا امکان ہے۔