احسن اقبال پر حملے کی مکمل تحقیقات کی جائیں:بلاول بھٹو

منڈی بہاﺅالدین(ڈیلی خبر)پا کستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتی ہے،ہمارا مطالبہ ہے احسن اقبال پر حملے کی مکمل تحقیقات کی جائیں ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے میں اعتدال پسندی ختم ہورہی ہے نفرت کی سیاست نے ملک کو اس نہج پر پہنچا دیا ہے ،پیپلزپارٹی نے ہمیشہ رواداری کی سیاست کی،اداروں سے ٹکراو¿ کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ الیکشن میں بھرپور سکیورٹی ہونی چاہیے۔