(ن) لیگ نے اپنا ایک اور جلسہ ملتوی کردیا 9مئی کو ہونیوالا جلسہ اب کب ہوگا؟جانئے

سوات(ڈیلی خبر) پاکستان مسلم لیگ(ن) نے 9 مئی کو شانگلہ میں ہونے والا جلسہ کان کنوں کی اموات کے باعث ملتوی کر دیا ۔ جلسہ سے میاں نواز شریف اور مریم نواز نے خطاب کرنا تھا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ملک بھر سے جلسوں کے شیڈول میں شانگلہ میں 9 مئی اور بونیر میں 12 مئی کو جلسہ کرنا تھا جبکہ کوئٹہ میں کان کنوں کی اموات کے باعث شانگلہ کا 9 مئی کا جلسہ اب عید کے بعد نئی تاریخ دی جائے گی جبکہ بونیر 12 مئی کا جلسہ اب 14 مئی کو ہو گا۔ صوبائی صدر امیر مقام کا کہنا تھا کہ کوئٹہ کان کنوں کی موت کے باعث اب شانگلہ جلسہ عید کے بعد نئی تاریخ دے دی جائے گی جبکہ بونیر کا جلسہ 12 کی بجائے 14 مئی کو ہو گا ۔