پیپلز پارٹی سے 40سالہ رفاقت کا خاتمہ، معروف رہنما تحریک انصاف میں شامل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)40 سالہ رفاقت ختم ،پیپلز پارٹی کے رہنما طارق کنڈی کا تحریک انصاف میں شمولت کا فیصلہ ۔نجی ٹی وی کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما طارق کنڈی نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے۔طارق کنڈی کا کہنا ہےکہ وہ پارٹی سے 40 سالہ رفاقت ختم کر رہے ہیں۔تاہم ابھی تک یہ نہیں معلوم ہو سکا کہ طارق کنڈی کب پاکستان تحریک انصاف میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کریں گے۔واضح رہے تحریک انصاف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے پیش مختلف جماعتوں سے سیاسی رہنماؤں کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے۔سیاسی مبصرین کےمطابق عمران خان کی ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس میں بریت کے بعد پارٹی کو مزید تقویت ملی ہے۔آنے والے دنوں میں مزید اہم سیاسی شخصیات کی تحریک انصاف میں شمولیت متوقع ہے۔