شاہ رخ خان کی فلم’زیرو‘کاٹیزر دیکھ کر ماہرہ خان کا حیران کن ردعمل

ممبئی:(ڈیلی خبر) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم’زیرو‘کا ٹیزر دیکھ کر حیران رہ گئیں اورمداحوں سے ٹیزر کے حوالے سےاپنے خیالات کا اظہار کیا۔بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی فلم ’زیرو‘کا انتظار ان کے مداح بے چینی سے کررہے ہیں، فلم میں شاہ رخ خان پہلی بار ایک بونے کاکردار اداکررہے ہیں، اس کردار کو نبھانے کے لیے انہوں نے بہت محنت کی ہے یہی وجہ ہے کہ ان کے چاہنے والوں کے ساتھ فلمی دنیا سے وابستہ افراد کو بھی فلم کا بےچینی سے انتظار ہے جن میں پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان بھی شامل ہیں۔ حال ہی میں عید الفطر سے قبل فلم’زیرو‘کا دوسرا ٹیزر ریلیز کیاگیا تھا جس میں شاہ رخ خان کے ساتھ سلومیاں بھی بھوجپوری گانے پر رقص کرتے نظر آئے۔ شاہ رخ خان نے ٹیزر کو مداحوں کے لیے عید کا تحفہ قراردیا۔فلم کے ٹیزر کو شاہ رخ خان کے مداحوں سمیت بالی ووڈ کی متعدد شخصیات نے بھی بے انتہا پسند کیا جب کہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے بھی فلم کے ٹیزر پر اپناردعمل ظاہر کیا۔ گزشتہ روز ٹوئٹر پر ایک مداح نے ماہرہ خان سے فلم کے ٹیزر سے متعلق سوال کرتے ہوئے کہا ’کیا آپ نے ’زیرو‘کا ٹیزر دیکھا ہے، کیا آپ کو ٹیزر پسند آیا؟ ‘جس پر ماہرہ خان نے جواب دیتے ہوئے کہا ’جی ہاں! اس کے ساتھ ہی ماہرہ نے شاہ رخ خان اورٹیزر کی تعریف کرتے ہوئے کہا شاہ رخ خان بہترین ہیں۔‘‘