سٹاک مارکیٹ میں شدیدمندی،سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے

کراچی(ڈیلی خبر)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدیدمندی دیکھنے میں آئی ہے، سٹاک ایکس چینج کا 100 انڈیکس 1177.72 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 40 ہزار 386 پوائنٹس کی سطح پرآگیا۔تفصیلات کے مطابق سٹاک مارکیٹ میں ہونے والی 1177 پوائنٹس کی کمی کے باعث سرمایہ کاروں کو 180ارب روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑاجبکہ دوسری طر ف اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں 30 پیسے کمی واقع ہوئی ہے ۔جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 124 روپے 70 پیسے کاہوگیا ہے