پاکستان کا سب سے بڑا سیاسی دھماکہ نواز شریف کے بعد آصف زرداری کا بھی نمبر لگ گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نواز شریف کے بعد آصف زرداری کی باری، پیپلزپارٹی کیلئے پریشان کن خبر آگئی۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی و تجزیہ کار سہیل وڑائچ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے خلاف اگر فیصلہ آتا ہے تو پھر اس کے بعد آصف زرداری کی بھی باری آئے گی، اور سندھ میں پیپلزپارٹی کو بھی اسی قسم کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑیگا جس کا آج ن لیگ کر رہی ہے۔ سہیل وڑائچ کا کہنا تھا کہ اگر آصف زرداری اس لہر کو روکنے میں ناکام رہے تو پھر یہ صورتحال ان کیلئے اور پیپلزپارٹی کیلئے تشویشناک ہو گی۔